تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

حاملہ ہتھنی کی موت کیسے ہوئی؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارت میں حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے چونکا دیا، ہتھنی کی موت اناناس نہیں بلکہ بارود سے بھرے ناریل کھانے سے ہوئی، اور زخم 2 ہفتے پرانے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالا میں بارود سے بھرا پھل کھانے سے مادہ ہاتھی کی ہلاکت سے متعلق تفتیش جاری ہے، وزارت ماحولیات نے تحقیقات سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ ہتھنی کی موت غیرارادی طور پر بارودی ناریل کھانے سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا کہ ہتھنی نے دو ہفتے قبل ناریل کھایا تھا جس کے باعث اس کے جسم کا اندرونی حصہ بری طرح زخمی تھا اور بدقسمتی سے موت واقع ہوگئی۔

حاملہ ہتھنی کو بے دردی سے ہلاک کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک حادثہ ہوسکتا ہے کیوں کہ عمومی طور پر گاؤں کے لوگ اپنے کھیتوں کو جانورں سے بچانے کے لیے بارود سے بھرے پھلوں کا استعمال کرتے ہیں جو مکمل طور پر غیرقانونی ہے۔

یاد رہے کہ 6 جون کو حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم ولسن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کیلئے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

Comments

- Advertisement -