تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پان والے نے بچے کو اغوا ہونے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو وائرل

لاہور کے باہمت نوجوان نے 5 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی، اغوا کار نے بچوں کو کوڑیوں کے مول مزاروں پر فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کمسن بچوں کو بھکاری بنانے کےلیے مزاروں اور درگاہوں پر 2 سے تین ہزار روپے میں فروخت کیے جانے کا خوفناک انکشاف ہوا ہے۔

بچوں کے اغوا سے متعلق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے میزبانوں نے ویڈیو نشر کی، جس میں پانچ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام ہوتے دکھایا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج لاہور کے علاقے ساندا کی ہے جہاں ایک پان شاپ کے مالک طیب نے کمسن بچے کی گھبراہٹ اور خوف کو دیکھ کر حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اغوا کار کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا شخص کمسن بچے کو زبردستی پان شاپ سے چیزیں دلا رہا ہے تاکہ اسے بہلا سکے لیکن چیزیں خریدنے میں بچے کی کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی جس کے باعث دکان کو شک گزرا کے مذکورہ شک بچے کا والد نہیں ہے۔

دکاندار طیب نے ملزم کو پکڑ کر تفتیش کی معلوم ہوا کہ وہ بچے کو حکیمہ بازار سے اغوا کرکے لایا تاکہ مزار پر گداگروں کے ہاتھوں دو سے تین ہزار روپے میں فروخت کرسکے۔

اغوا کار نے انکشاف کیا کہ اغوا ہونے والے بچوں کو مزار پر فروخت کیا جاتا ہے تاکہ نہیں بھکاری بناکر پیسے کمائے جاسکیں۔

دکاندار طیب نے اغوا کار کو پولیس کے حوالے کیا تو اقبال ٹاون ڈویژن پولیس نے طیب کی جواںمردی پر اپنا لیبل لگاتے ہوئے بچے کو بازیاب کرانے کی پریس ریلیز جاری کردی جسے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے تفتیش کرکے بے نقاب کیا۔

Comments

- Advertisement -