قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے کس طرح مبارک باد دی دلچسپ ویڈیو پی سی بی نے شیئر کر دی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاح مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی گزشتہ روز سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع ہوٹل میں کیک کاٹا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ سالگرہ کے موقع پر کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ایک اکاؤنٹ پر شیئر کر دی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افتخار احمد اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کے جھرمٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں کھلاڑی انہیں کیک کھلاتے ہیں اور ساتھ ساتھ دلچسپ انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دیتے جاتے ہیں۔
ویڈیو میں سالگرہ کی تقریب میں اوپنر فخر زمان انٹری دیتے ہی سب سے کہتے ہیں کہ مبارک باد دینے سے پہلے سب بھائی کے لیے دعا کرو، اس کے بعد وہ افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ہمارے بڑے نہیں چھوٹے بھائی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے۔
اسی دوران شاداب خان اور حارث رؤف بھی مبارک باد دینے والوں میں شامل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی دیکھنے میں تو آپ 16 سال کے لگتے ہو لیکن یہ بتا دو کہ اب آپ 32 سال کے ہو گئے ہو یا پھر 33 سال کے، یہ بات سنتے ہی محفل زعفران زار بن جاتی ہے۔
Turning up the birthday vibes with the squad for @IftiMania! 🥳🎂#AsiaCup2023 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WwQNjKaklf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 3, 2023
مبارک باد کے اس سلسلے کے دوران مزاحیہ انداز میں دی جانے والی مبارک باد کو افتخار احمد ہنس کر قبول کرتے ہیں آخر میں تمام ٹیم ممبرز انہیں گلے لگا کر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔