تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہوشیار بیوی نے کیسے شوہر کی اصل آمدنی کا پتہ لگایا؟

اکثر شوہر بیوی کو اپنی ماہانہ آمدنی کی درست معلومات دینے میں ہچکچاتے ہیں لیکن یہاں ایک ہوشیار خاتون نے عدالت جاکر اپنے شوہر کی درست آمدنی کا پتہ لگا لیا۔

یہ مقولہ مشہور ہے کہ عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ نہیں پوچھنی چاہیے کیونکہ دونوں اس کا درست جواب نہیں دینا چاہتے۔

عمومی طورپر بیویوں کو جہاں اپنے شوہر کی دن بھر کی مصروفیت کی فکر ہوتی ہیں وہیں وہ ان کی اصل ماہانہ آمدنی جاننے کی جستجو میں بھی رہتی ہے، اگر مرد نے اپنی اصل آمدنی بتا بھی رکھی ہو تو بیوی کی جانب سے اس حوالے سے شک کا اظہار ضرور کیا جاتا رہتا ہے، تاہم پڑوسی ملک بھارت میں ایک خاتون ہوشیار نکلی اور اس نے روایتی بیویوں کی طرح اپنے شوہر کی اصل آمدن پر صرف شک کا اظہار کرنے کے بجائے حقیقت جاننے کیلیے ہمت کرکے معلومات تک رسائی کے قانون کا حق استعمال کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے حال ہی میں ایک حکم جاری کیا تھا جس میں محکمہ انکم ٹیکس کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ کسی بھی خاتون کو اس کے شوہر کی قابل ٹیکس آمدن کے بارے میں 15 دن میں تفصیلات فراہم کرے۔

رپورٹ کے مطابق انفارمیشن کمیشن کے اس حکم کے بعد سنجو گپتا نامی خاتون نے اپنے شوہر کی آمدن کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی جسے یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا کہ اسے اس کے شوہر کی اجازت کے بعد یہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔

خاتون نے درخواست مسترد ہونے کے بعد ایپلٹ اتھارٹی میں درخواست دی جہاں سے خاتون کو انصاف فراہم کرتے ہوئے اس کی درخواست کو سینٹرل انفارمیشن میں بھیج دیا گیا اور سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے محکمہ انکم ٹیکس کو 15 دن میں درخواست گزار خاتون کو اس کے شوہر کی آمدنی کی تفصیلات دینے کا حکم دیدیا۔

Comments

- Advertisement -