تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وہیل کے منہ میں رہنے والا غوطہ خور آخر کیسے زندہ بچ نکلا؟ ناقابل یقین واقعہ

دنیا کی سب سے بڑی سمندری مخلوق وہیل مچھلی کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہونے لگتے ہیں اور ایسے میں آپ کو یہ بتایا جائے کہ اس دیوقامت مچھلی کے منہ سے ایک شخص زندہ بچ کر آیا ہے تو یہ یقین کرنا مشکل ہوگا۔

جی ہاں، یہ کوئی کہانی یا افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ایک غوطہ خور کو وہیل نے اپنے منہ میں لیا لیکن قسمت تیراک کے ساتھ مہربان رہی اور یوں مچھلی نے اسے چند ہی لمحوں بعد اگل دیا۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہیل نے مذکورہ اسکوبا ڈرائیور کو تقریباً 40 سے 50 سیکنڈ تک اپنے منہ میں رکھا۔

وہیل عموماً مچھلیوں کے جھنڈ کو ایک ساتھ نگلتی ہیں، مذکورہ غوطہ خور کسی مچھلیوں کے جھنڈ کے ساتھ تیراکی کر رہا تھا کہ اس دوران وہیل نے مچھلیوں سمیت اسے بھی اپنے منہ میں لے لیا۔

لیکن خوش قسمتی سے وہیل نے چند سیکنڈ بعد اسے دوبارہ اگل دیا اس طرح مذکورہ شہری کو نئی زندگی ملی، وہیل اگر تیراک کو نگل لیتی تو ممکنہ طور پر جان جاسکتی تھی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وہیل مچھلیاں انسان دشمن نہیں ہوتیں اور نہ ہی حملہ کرنے میں کوئی دلچسپی رکھتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -