ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

لوٹ مار کی اطلاع پر طالبان نے کیسے کارروائی کی؟ جانیئے

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان کے نام پر لوٹ مار کرنے والے مسلح لٹیروں کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

افغان ٹی وی کے مطابق کابل میں سابق افغان رکن پارلیمنٹ کے گھر لوٹ مار کرنے والےمسلح ‏لٹیروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مسلح لٹیروں کی جانب سے طالبان کےنام پر لوٹ مار کی مقامی لوگوں نے اطلاع دی، ایمرجنسی ‏نمبر پر موصولہ اطلاع کے بعد طالبان نے کارروائی کرتے ہوئے لٹیروں کی شناخت کرکے انہیں پکڑ ‏لیا۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

طالبان نے افغان حکام اور فوجیوں کیلئےعام معافی کا اعلان بھی کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے ‏‏کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی۔

ساتھ ہی طالبان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تخریب کاروں، ‏لٹیروں کی اطلاع دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں