جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک کیسے بنے؟ عثمان ڈار نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، اسی پروگرام کی بدولت بے روزگار میاں بیوی کامیاب کاروبار کے مالک بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ کامیاب جوان پروگرام اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو ٹویٹ کر دی۔ کشمیری جوڑے نے چند ماہ کے تربیتی کورس سے پورا کاروبار شروع کر لیا۔ کوکنگ شوقین میاں بیوی نے ایک ساتھ نیوٹک کلاسز میں داخلہ لیا۔ میاں نے پہلی اور بیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اہلیہ زرمینہ علی کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے پروفیشنل شیف بننا چاہتی تھی، کامیاب جوان پروگرام سے نیوٹک میں کوکنگ کورس کے لیے اپلائی کیا، خاوند بھی میرے ساتھ کوکنگ ٹریننگ میں حصہ لینے کیلئے تیارہوئے، مظفرآباد کے5اسٹارہوٹل میں پروفیشنل کوکنگ کی تربیت لی، اب ہم نے اپنا ہوٹل اینڈکوکنگ کاکامیاب کاروبار شروع کیا ہے۔

اس ضمن میں خاوند نے بتایا کہ بیگم کے ساتھ مل کر ہوٹل انڈسٹری کے بزنس میں داخل ہوچکاہوں، خوش ہوں کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کا خواب پورا کر لیا، وزیراعظم اورکامیاب جوان پروگرام کی پوری ٹیم کی شکرگزار ہوں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ہنر حاصل کر کے ذاتی کاروبار کریں، حکومت مالی مدد کیلئے قرض اور ہنرمند بنانے کیلئے مکمل تربیت دے گی، مالی اور تکنیکی تعاون کی فراہمی کےشاندارموقع سے فائدہ اٹھائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں