تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عنایا خان امریکا میں جشن آزادی کیسے مناتی ہیں؟ جانئے ان کی زبانی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان دیارغیر میں یوم آزادی کا جشن کیسے مناتی ہیں؟ جانئے ان کی زبانی۔

عنایا خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘گڈمارننگ پاکستان’ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ وہ امریکا میں جشن آزادی کو کس طرح مناتی رہی؟

ادکارہ نے بتایا کہ امریکا میں پاکستان کا جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے، سڑکوں پر فلوٹ پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں وہاں رہائش پزیر پاکستانی ملے نغمے گا کرسماں باندھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عنایا خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر واشنگٹن میں خصوصی میلہ لگایا جاتا ہے، جس میں بچے بوڑھے سب ہی شریک ہوتے ہیں اور ملی نغموں پر پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں تو وہ منظر مجھے نہایت دلفریب لگتا ہے۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -