ٹیم میں منتخب ہونے کا مشن لے کر نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے خود کو مکمل فٹ کرنے کی ٹھان لی۔
ٹیم میں فٹ ہونا ہے تو فٹ ہوجاؤ، نوجوان بیٹسمین اعظم خان نے دس روز میں پانچ کلو وزن کم کر لیا۔
اعظم 140 سے 108 کلو پر آئے اور اب مزید کم ہوکر 103 کلو پر آگئے، اپنی ہٹنگ کی بدولت اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقبل کا کھلاڑی کہا جاتا ہے۔
سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم پر فربہ ہونے کی وجہ سے کافی تنقید ہوتی رہی ہے تاہم اب انہوں نے ناقدین کے منہ بند کرنے کے لیے وزن مزید کم کر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ مزید وزن کم کرکے قومی ٹیم میں آنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بھرپور محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں۔