تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کماؤ پوت کتا، لاکھوں ڈالر کیسے کماتا ہے؟

سوشل میڈیا آج کل کمائی کا بڑا ذریعہ بن چکا ہے جس نے نوجوان تو کما ہی رہے ہیں مگر اب جانور بھی اس سے لاکھوں کما رہے ہیں جیسا کہ یہ کتا۔

جب سے سوشل میڈیا ہماری زندگی میں وارد ہوا ہے اس کے مثبت اور منفی پہلو سامنے آتے رہتے ہیں اس کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ یہ نوجوانوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی آمدنی ایسا موضوع ہے جو صارفین کے درمیان سب سے زیادہ زیر بحث ہوتی ہے۔

تاہم نئی خبر یہ ہے کہ صرف انسان ہی نہیں بلکہ اب جانور بھی سوشل میڈیا انفلوئنسر بن کر کماؤ پوت بن رہے ہیں اور لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں جیسا کہ یہ کتا ہے جس کی سالانہ آمدنی جان پر آپ کا منہ شاید حیرت سے کھلا رہ جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کماؤ پوت کتا جس کا نام ’ٹَکر‘ ہے کورٹنی بدزین نامی شخص اس کا مالک ہے جس کے لیے خوشی کا باعث ہے کہ اس کا پالتو کتا سالانہ 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ کماتا ہے۔

ٹکر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ہے جہاں دو سال کی عمر سے ہی اس کو اشتہار مل رہے ہیں۔ اس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یوٹیوب پر ہر 30 منٹ کی ایک پوسٹ کے اسے 40 سے 60 ہزار ڈالر مل جاتے ہیں جب کہ انسٹا گرام پر 3 سے 8 اسٹوریز شیئر کرنے پر 20 ہزار ڈالر ملتے ہیں۔

 

جون 2018 میں جب ٹَکر 8 ہفتے کا تھا اس وقت اس کے مالک کورٹنی نے اس کا انسٹاگرام پیج بنایا تھا، اگلے ہی مہینے اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صرف 6 ماہ میں اس کے فالوورز 60 ہزار ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -