پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

فائزر ویکسین بچوں کیلیے کتنی مؤثر؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی تیار کردہ فائزر کورونا ویکسین کے بچوں کے لیے انتہائی مؤثر ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کے مطابق فائزر ویکسین کورونا کے خلاف 12 ‏سے 18 سال کے بچوں کے لیے 93 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

ادارے کا یہ دعویٰ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو جون سے ستمبر کے درمیان کی ‏گئی۔
یہ ویکسین 12 سے 18 سال تک کے بچوں کو اسپتال میں زیرعلاج لینے کے اعتبار سے 93 فیصد تک مؤثر ثابت ‏ہوئی ہے۔

اس تحقیق میں اسپتال برائے اطفال میں ویکسین نہ لگوانے والے ان مریضوں کو شامل کیا گیا جو انتہائی ‏نگہداشت وارڈ میں داخل اور زندگی کی بازی ہارنے کے قریب تھے۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 18 سال اور اس سے کم عمر نفوس کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ‏لگائی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں