تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کووڈ سے تحفظ کے لیے ویکسینیشن کتنی موثر؟ نیا ڈیٹا منظر عام پر

ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد میں کووڈ 19 سے متاثر ہونے یا آئی سی یو میں داخلے یا موت کا خطرہ کتنے فیصد ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے ہولناک نتائج جاری کئے ہیں۔

یہ بات آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز (این ایس ڈبلیو) کی جانب سے ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

آسٹریلوی ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق وہاں ڈیلٹا کی وبا کے دوران 4 ماہ میں ہلاک ہونے والے 412 کووڈ مریضوں میں سے صرف 11 فیصد نے ویکسی نیشن مکمل کی تھی۔

جبکہ ویکسینیشن کے بعد کووڈ سے ہلاک ہونے والے زیادہ تر معمر افراد تھے اور ان کی اوسط عمر 82 سال تھی، 16 جون سے 7 اکتوبر کے دوران اس ریاست میں 61 ہزار 800 کیسز سامنے آئے جن میں سے 63 فیصد کی ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس : سراغ لگانے والوں کیلئے ہزاروں ڈالر انعام کا اعلان

تحقیق میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے بعد بیماری کا سامنا کرنے والے محض 3 فیصد مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا، ریاستی حکام نے کہا کہ ویکسینیشن کرانے والے جوان افرا د میں بیماری کی شرح کی بہت کم تھی اور لگ بھگ کسی کو بھی سنگین بیماری کا سامنا نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے مقابلے میں اس گروپ کے ویکسینیشن نہ کرانے والے گروپ میں کووڈ سے متاثر ہونے اور ہسپتال میں داخلے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

یہ نتائج امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے ستمبر میں جاری ڈیٹا سے مطابقت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -