تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

فیروز خان کس انداز سےعبدالمالک کا ساتھ دے رہے ہیں؟

کراچی: سوشل میڈیا کی وجہ سے مشہور ہونے والے انجینئر  اور جوس فروخت عبدالملک نے معروف اداکار فیروز خان کی مدد کے حوالے سے بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالملک نے فیروز خان سے ہونے والی ملاقات اور مستقبل کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ ’فیروز خان نے مجھ سے پوچھا کہ وہ میرے کس کام آسکتے ہیں، میں نے ملازمت کے علاوہ اسی کاروبار کو بڑھانے کا بتایا تو انہوں نے اس حوالے سے مدد کرنے کی رضامندی ظاہر کی‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’فیروز خان کی مدد سے ہم کاروبار کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروا کے دکان خرید رہے ہیں، جس کے بعد ہم ٹھیلے سے دکان پر آجائیں گے اور ایک برانڈ کے طور پر کام کریں گے، مشروب بنانے والی ایک بڑی کمپنی بھی اسپانسر کرنے کو تیار ہے‘۔

مزید پڑھیں: ’یہ لڑکا کمال کا ہے‘ فیروز خان کی جوس بیچنے والے انجینئر سے ملاقات

عبدالملک نے فیروز خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’تعلیم کبھی ضائع نہیں ہوتی، یہ کہیں نا کہیں کام ضرور آتی ہے، ٹھیلے پر لڑکے مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک جانے کا مشورہ دیتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری پیدائش دبئی کی ہے جبکہ  میرے اہل خانہ باہر ہیں، پاکستان سے محبت اور اپنے ملک کے لیے کچھ کرنے کی وجہ سے میں یہاں موجود ہوں، ہمیں بطور معاشرہ بھی اسے بہتر بنانا ہے، ہم باہر جاکر یہ ملک کن کے حوالے کرتے ہیں کبھی کسی نے اس بارے میں سوچا بھی نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بتایا کہ ’مستقبل میں بھی  کاروبار کروں گا، نوکری سے بچت نہیں ہوسکتی، دس گھنٹے اپنا کام کرنے کے باوجود تھکن نہیں ہوتی جبکہ اس دوران میں تقریباً سارا وقت کھڑا رہتا ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -