تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

دبئی میں جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا جدید طریقہ متعارف

دبئی: متحدہ عرب امارات میں جعلی پاسپورٹ کو پکڑنے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا گیا، حکام نے کہا ہے جعلی دستاویزات پر یہاں آنے والا تو واپس بھیجا جائے گا لیکن یہاں سے باہر جانے والے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جعلی پاسپورٹ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت جعل سازی کے مرتکب شخص کی تاحیات متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات کو جانچ پڑتال کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

passport-post-1

خیلج ٹائمز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محمد عاقل نے بتایا کہ جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی روک تھام کے لیے اب امارات جانے والوں کو پہلی مرتبہ 1700 سے زائد تربیت یافتہ عملے کا سامنا ہوگا جو پہلی ڈیسک پر موجود ہوں گے اور مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے لیے ’’ریٹرو چیک‘‘ نامی مشین استعمال کی جائے گی۔

ڈائریکٹر آف ڈاکیومنٹ ایگزامنیشن سینٹر محمد عاقل النجر کا کہنا تھا کہ ریٹرو نامی یہ مشین تین طرح سے کام کرے گی اس میں موجود الٹرا وائلنٹ شعاع، ٹرانسمیٹڈ شعاع اور میگنی فائر خصوصیات کے باعث فرنٹ ڈیسک پر موجود اہلکار 70 فی صد تک پاسپورٹ کی درست جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

اگر فرنٹ لائن ڈیسک آفیسر مسافر کے پاسپورٹ کے جعلی ہونے کے حوالے سے کسی شبے میں مبتلا ہوں تو ایسے پاسپورٹ کو دوسری ڈیسک کی جانب بھیج دیا جاتا ہے جہاں ان کا دوبارہ باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

دوسری ڈیسک پر جانچ پڑتال کے بعد یہ پاسپورٹ تیسری اور مرکزی ڈیسک پہنچائے جاتے ہیں جہاں ایک ماہر اہلکار پاسپورٹ کے بیک گراؤنڈ، پرنٹنگ، مہریں اور دستخط وغیرہ کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لے کر پاسپورٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔

محمد عاقل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 1069 جعلی پاسپورٹ پکڑے گئے دبئی جیسے شہر میں بین الاقوامی تقریبات ہوتی رہتی ہیں جس میں شرکت کے لیے ہجوم کے ہجوم دبئی میں داخل ہوتے ہیں جن کی جانچ پڑتال مشکل ہوجاتی تھی تاہم ریٹروچیک مشین کی وجہ سے جعلی پاسپورٹ کو پکڑنے میں آسانی ہوئی ہے۔

عاقل احمد النجر کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ پر دبئی میں داخلے کی کوشش کرنے والوں کو یو اے ای میں تاحیات داخلے کی پابندی لگا کر واپس لوٹا دیا جائے گا جب کہ متحدہ امارات میں موجود شخص باہر جاتے ہوئے اگر جعلی پاسپورٹ پر پکڑا گیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا اور اماراتی قانون کے مطابق اسے سزا دی جائے گی۔

ڈائریکٹر آف ڈاکیومنٹ ایگزامنیشن سینٹر کے بیان کی ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں

Comments

- Advertisement -