تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

زیادہ وقت بیٹھنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشافات

بیجنگ: ماہرین کا کہنا ہے کہ  آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد کو دل کا دورہ پڑنے اور فالج میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہیں۔

چائینیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اور پیکنگ یونین میڈیل کالج کی جانب سے تحقیق جاری تھی، جس کے نتائج سامنے آگئے ہیں، ماہرین کے مطابق گیارہ سالہ عرصہ کے دوران محققین نے 21 ممالک کے 1 لاکھ سے زائد افراد پر مطالعہ کیا، ان افراد کی اوسط عمر 50 برس تھی۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ان افراد سے پوچھا گیا کہ وہ ہر ہفتے روزانہ کتنے گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں، جس کے بعد ان افراد کی صحت کا معائنہ اگلے 11 سالوں تک کیا۔ تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو آٹھ یا اس سے زیادہ گھنٹے بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں فالج اور دل کا دورہ پڑنے کے خطرات 20 فیصد زیادہ ہوتے ہیں, جبکہ ان افراد میں 4 سے پانچ گھنٹوں کیلئے بیٹھنے والوں کی نسبت دل بند ہونے کے امکانات 49 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق میں شامل افراد میں سے 6200 اموات واقع ہوئیں، جبکہ اس دورانیے میں 2300 ہارٹ اٹیک، 3000 فالج اور 700 دل بند ہونے کے کیسز سامنے آئے، البتہ ان میں سب مہلک نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -