تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

زندگی میں کامیابی کیلئے ٹائم مینجمنٹ کتنی ضروری ہے؟

انسان کو زندگی میں حاصل ہونے والی کوئی کامیابی وقت کی پابندی کے بغیر ممکن نہیں، اگر آپ اپنی زندگی میں امور کو کل کروں گا یا کروں گی پر ٹالنے والے شخص ہیں تو آپ کا طرز زندگی تبدیلی مطالبہ کررہا ہے اور وہ تبدیلی ٹائم مینجمنٹ ہے۔

ٹائم مینجمنٹ ایسی تبدیلی ہے جو کسی زندگی میں آجائے تو اسے دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی کی کئی منزلیں آرام سے طے کروا دیتی ہے۔

آئیے آپ کو ٹائم مینجمنٹ اور اس کے فوائد بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی کامیابی کی راہ کے راہی بن سکیں۔

ٹائم مینجمنٹ یعنی پورے دن کی مصروفیات کا وقت معین کرنا اور اپنے وقت کا درست طریقہ کار کے تحت استعمال کرنا ہے تاکہ دن بھر کی سرگرمیوں پر صرف ہونے والے وقت کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اگر انسان کی وقت کو بہتر طریقے سے مینج کرلیا جائے تو کم وقت میں زیادہ امور کی انجام دہی ممکن ہوجاتی ہے اور زندگی سے تناو کم ہوکر مستقبل میں کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹائم مینجمنٹ آپ کو روز مرہ زندگی گزارنے کے لیے اضافی وقت فراہم کرتی ہے جسے آپ پھر اپنے پسندیدہ مشغلوں اور اہم کاموں میں صرف کرسکتے ہیں۔

ایسے افراد جو اپنے وقت کو بہترین طریقے سے مینیج کرلیتے ہیں وہ زندگی کے لیے تعین کردہ اہداف کو کم عرصے میں ہی حاصل کرلیتے ہیں۔

آئیے ہم اپنے قارئین کو وقت کے صحیح استعمال کا طریقہ کار اور اصول بتاتے ہیں۔

ٹائم مینجمنٹ سے حاصل ہونے والے فوائد جاننے کے بعد ضروری ہے کہ ان اصولوں پر بھی بات کی جائے جن کو اپنانے سے زندگی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

اہداف کا تعین

زندگی میں قابل حصول اور قابل پیمائش اہداف کا تعین کریں جس کے لیے اسمارٹ طریقہ کار اپنائیں۔

مثلاً اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن اہداف کا تعین آپ کررہے ہیں وہ خاص ہونے کے ساتھ ساتھ قابل پیمائش، قابل حصول با موقع اور جدید بھی ہیں۔

ترجیحات

روزمرہ کیے جانے والے کاموں کو اہمیت اور عجلت کی بنیاد پر ترجیح دیں مثلاًروزمرہ کے امور میں کون سا کام اہم ہے جسے فوری کرنا ہے یا کونسا کام غیر اہم ہے جسے بعد میں انجام دیا جاسکتا ہے۔

وقت کا تعین

اپنے اہم اور غیر اہم کاموں کی انجام دہی کےلیے مناسب وقت مقرر کریں اور ہر کام کو اس کے معین وقت پر انجام دیں، یہ چھوٹی سی کوشش آپ کے لیے بہت سی امکانی مشکلات پیدا ہونے سے پہلے انہیں جاننے میں مددگار ثابت ہوگی۔

امور کی انجام دہی کے دوران وقفہ

جب انسان مختلف امور کو ایک ساتھ انجام دیتا ہے تو کسی بھی کام پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے اسی لیےکاموں کے دوران مناسب وقفہ دینا ضروری ہے جو آپ کو تازگی فراہم کرے گا اور  آپ کی کاموں پر توجہ مرکوز ہوسکے گی۔

مختصر ہی سہی نیپ ٹائمنگ پر غور کریں اس دوران واک کے لیے جائیں۔

ذات کو  منظم کرنا

بیڈروم کلینڈر کو طویل مدتی ٹائم مینجمنٹ کے طور پر استعمال کریں، کلینڈر پر ہر منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک تاریخ منتخب کریں یا پھر مکمل منصوبوں کی آخری تاریخ کا انتخاب کریں۔

اس بارے میں سوچنا شروع کریں کہ مخصوص کاموں کی تکمیل کے لیے کون سا دن اور وقت مناسب ہے۔

Comments

- Advertisement -