تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناوائرس انسانی جِلد پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

ٹوکیو: جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروناوائرس انسانی جِلد پر تقریباً 9 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے، جبکہ یہ دورانیہ فلو(نزلہ) وائرس کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ فلووائرس کے مقابلے میں چار گنا زیادہ دیر تک کروناوائرس انسانی جسم پر موجود رہتا ہے، اس کے زندہ رہنے کی صلاحیت 9 گھنٹے تک رہتی ہے، جبکہ فلو کے وائرس میں ایسی صورت حال نہیں پائی جاتی۔

Researchers mixed samples of the coronavirus and influenza A virus with human skin samples obtained from autopsies 24 hours prior (above)

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق جاپان کی کیوٹو پریفیکچرل یونیورسٹی آف میڈیسن میں ہوئی، ماہرین نے کروناوائرس اور فلو وائرس کو انسانی جلد کے نمونے پر رکھ کر جائزہ لیا جس سے پتا چلا کہ فلووائرس صرف دو گھنٹے کے اندر ہی مر گیا جبکہ اس کے مقابلے میں کروناوائرس 9 گھنٹے تک زندہ رہا۔

اس تحقیق میں محققین نے دونوں وائرس کا انسانی جلد پر تقریباً 24 گھنٹے تک جائزہ لیا، ماہرین نے دوسرے مرحلے میں اسی نمونے پر ہینڈ سینیٹائزر کی جانچ کی جس کے باعث 15 سیکینڈ میں وائرس ناکارہ ہوگئے۔

سائنس دانوں نے نتائج کی بنیاد پر کہا کہ یہی وجہ ہے کروناوائرس زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور تیزی سے پھیلتا ہے کیوں کہ انسانی جسم پر اس کا ٹھہراؤ زیادہ دیر تک رہتا ہے، اس سے بچنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہے۔

یہ تحقیق کلینیکل متعدی امراض کے جریدے میں شائع ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -