تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دنیا بھر سے کورونا کب تک ختم ہوجائے گا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وبا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈیڈروس ایڈہام نوم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے کووڈ19 کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے کیوں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ برازیل، جرمنی اور فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی متاثر کررہی ہے، کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے مختلف ممالک نے نئی پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

ڈیڈروس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بوسٹر ڈوز لگانے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ نئے کیسز کا مرکز بن چکا ہے، ہمیں نئے ویرنیٹ کو ہلکا نہیں سمجھا چاہیے، یہ قسم بھی خطرناک ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومیکرون کی شدت اوسطاً کم ہے لیکن یہ اپنی جگہ خطرناک ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی کہ رواں سال مارچ تک یورپ کی آدھی آبادی اومیکرون کا شکار ہوسکتی ہے، اسپتال مریضوں سے بھرجائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس چھوٹے بڑی جانوروں کو متاثر کررہا ہے، چڑیا گھر کے شیروں میں وبا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -