جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

کراچی میں گیس کی فراہمی کب سے کب تک معطل رہے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ شہرقائد کے علاقے شیرشاہ میں ڈیڑھ کلو میٹرگیس لائن کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کے باعث گیس کی فراہمی مخصوص اوقات میں معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق شیرشاہ میں 20انچ قطر کی لائن کو مین لائن سے ملانے کا کام کیا جارہا ہے، ترقیاتی کام کی غرض سے گیس کی مین ٹی بی ایس کو بند کیا جائے گا۔ میٹرووول اور سائٹ انڈسٹریل ایریا کو صبح8سے رات10تک گیس فراہمی معطل رہے گی۔

جبکہ ضیا کالونی، مواچھ گوٹھ، بلدیہ اور شیخ خانی ایریا میں صبح8سےرات10تک گیس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق لیبراسکوائر اور ملحقہ علاقوں میں صبح8سےرات10تک گیس فراہمی بند رہے گی، کوشش ہے جلد سے جلد کام مکمل کرکے گیس کی ترسیل بحال کی جاسکے۔

ایس ایس جی سی نے کہا صارفین کوپیش آنے والی زحمت کیلئے کمپنی معذرت خواہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں