جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ پی ڈی ایم اے کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا موجودہ اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مون سون کا جاری اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا اس دوران بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 کیوسک ہے۔ ستلج میں سلیمان کی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 76035 اور اخراج 62877 کیوسک جب کہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66643 اور اخراج 65743 کیوسک ہے۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں