تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

تصویر میں کتنی بارز نظر آہی ہیں، 3 یا 4؟ ذہانت چانچنے کا امتحان

آپ کو اپنی ذہانت جانچنے کے لیے تحریری یا زبانی ٹیسٹ نہیں دینا صرف اس تصویر کو دیکھ کر آپ کا جواب ہی آپ کی ذہنی استعداد کا تعین کرے گا۔

سوشل میڈیا پر آئے دن تصویر اور بصری دھوکے پر مبنی پہیلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جس میں سے کچھ انتہائی دلچسپ کو کچھ دماغ چکرا دینے والی پہیلیاں ہوتی ہیں لیکن ان میں اکثر پہیلیاں انسان کی شخصیت کے پرت کھولتی ان کے مخفی مثبت یا منفی پہلو اجاگر کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کے لیے ایک ایسا ہی بصری دھوکے پر مبنی ایک پہلی لائے ہیں جس کا جواب بتائے گا کہ آپ کتنے عقلمند ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ کچھ کچھ آپ کا نفسیاتی تجزیہ بھی کرے گا۔

اس تصویر کو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس میں ناظرین سے پوچھا گیا تھا کہ "3 یا 4 پولز کتنے ہیں؟” یہ بصری وہم پر مبنی تصویر آپ کے آئی کیو کو جانچنے کا ایک اور تفریحی طریقہ ہے۔

تو تصویر دیکھیں اور بتائیں بظاہر دماغ کو چکرا دینے والی اس تصویر میں آپ کو کتنے بارز یا پولز نظر آرہے ہیں، آپ کا جواب ہی آپ کے آئی کیو کی جانچ کرے گا۔

آپ کو اس کتنے بارز نظر آئے، 3 یا 4 ؟ دوبارہ دیکھیں۔

پریشان ہوگئے کہ کئی بار دیکھنے کے باوجود سمجھ نہیں آرہا ہے کہ حقیقت میں کتنے بارز ہیں؟ کبھی 3 نظر آرہے ہیں تو کبھی 4، اگر ایسا ہی ہے تو یہ ایک دلچسپ صورتحال ہے، چلیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس بصری وہم پر مبنی تصویر کی حقیقت کیا ہے۔

اس کی حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر کے ایک رخ کی جانب دیکھنے سے ہمیں 4 بارز دکھائی دیتے ہیں اور اسی تصویر کا دوسرے رخ سے معائنہ کرتے ہیں تو ہمیں 3 بارز دکھائی دیتے ہیں اور یہی صورتحال دیکھنے والوں کو الجھا کر رکھ دیتی ہے۔

تو جناب اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کو جو بھی نظر آیا وہ آپ کے وژن اور نقطہ نظر پر مبنی ہے، اس کو باآسانی ہم اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ دو شخص ایک ہی چیز کو دو الگ الگ زاویوں سے دیکھتے ہیں اور علیحدہ علیحدہ رائے قائم کرتے ہیں۔

سو اس تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی ہے یعنی آپ نے جو دیکھا وہ آپ کا نقطہ نظر ہے، اس کے ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس دنیا میں ہر کوئی شخص اپنے اپنے طور پر باصلاحیت ہے اور ہمارے سوچنے کی صلاحیت حالات اور واقعات کے تحت مختلف ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -