The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے میں کتنے ارب ڈالر درکار ہیں؟

کراچی: ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے لئے 9 سے 10 ارب ڈالر لگیں گے ۔

ان کے مطابق 10 سال کی مد کے قرضے سے کراچی کے ٹرانسپورٹ، سیورج ،پانی اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہوسکیں گے۔

ورلڈ بینک نے سال 2018 میں کراچی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی۔2018 کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کچرے اور آلودگی کی وجہ سے کراچی کا شمار جنوبی ایشیا کے پانچویں گندے ترین اور آلودہ شہر میں ہونے لگا ہے۔

ورلڈ بینک نے 2018 میں ایک رپورٹ میں کراچی کے مسائل پر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ ورلڈ بینک نے صاف کہ دیا تھا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسی، کچرے، تجاوزات، بڑھتی آبادی اور آلودگی کے مسائل کا سامنا ہےکراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا جس کی تکمیل میں 10 سال کا عرصہ لگے گا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں