تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

سعودی عرب میں آج کورونا کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ تازہ صورت حال جانیے

ریاض: سعودی عرب میں آج بھی کورونا کے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا نے 5 ہزار 591 افراد کو متاثر کیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 5591 کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں۔ وبا سے صحت یابی کی شرح بھی بڑھی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 38 ہزار 327 ہوگئی اور اب تک 8 ہزار 914 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سعودی محکمہ نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 238 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 50 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 540 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -