تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

دل کے مریض کتنے انڈے کھا سکتے ہیں؟

انڈوں کو دل اور ہائی کولیسٹرول کے مریضوں کیلیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے تاہم نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسے مریض بے فکر ہوکر انڈے کھا سکتے ہیں۔

انڈا پروٹین سمیت دیگر غذائی اجزا حاصل کرنے اور جسمانی نشوونما کے لیے ایک بہترین خوراک ہے۔ انڈے کو ابال کر، تل کر، آملیٹ بنا کر یا پھر سالن بنا کر استعمال کی جاتا ہے۔ تاہم ماضی قریب میں انڈوں کو ہائی کولیسٹرول اور دل کے مریضوں کے لیے خطرناک گردانا جاتا رہا ہے۔

ماضی میں یہ تصور کیا جاتا تھا کہ جن افراد کو کولیسٹرول کا مرض لاحق ہو یا پھر عارضہ قلب میں مبتلا ہوں وہ انڈوں سے پرہیز کریں کیوں کہ یہ کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی رہتا ہے۔ اب حالیہ تحقیق نے ان تمام تصورّات کو غلط ثابت کردیا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کی جانب سے شائع ہونے والی حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اگر ایک ہفتے میں آپ 3-4 انڈے کھاتے ہیں تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اگر آپ دل کے مریض یا پھر کولیسٹرول کے مریض ہیں تب بھی آپ انڈے کھا سکتے ہیں۔

غیر ملکی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈوں کی زیادہ مقدار کھانے سے ہماری صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، بلکہ انڈوں کا استعمال قلبی بیماری (CVD) کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے 3 ہزار سے زائد مرد و خواتین پر مشتمل ایک گروہ پر 10 سال تک تحقیق کی۔ اس دوران ان سے ایک سروے کیا گیا جس میں ان سے معلوم کیا گیا کہ وہ ایک ہفتے کے دوران کتنے انڈے کھاتے ہیں۔

10 سالہ طویل تحقیق کے بعد یہ معلوم ہوا کہ 3 ہزار سے زائد کے گروہ میں سے تقریباً 317 افراد دل کے امراض میں مبتلا ہوئے۔

تحقیق یہ بھی پتہ چلا کہ جو لوگ ہفتے میں ایک یا اس سے کم انڈے کھاتے ہیں ان میں CVD کے کیسز کی شرح 18 فیصد تھی، وہ افراد جو ہفتے میں 1 سے 4 انڈے کھاتے تھے ان میں سی وی ڈی کے واقعات کی شرح 9 فیصد تھی جبکہ وہ لوگ جو ہفتے میں 4 سے 7 انڈے کھاتے تھے ان میں واقعات کا خطرہ 8 فیصد شرح رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایک سے 3 انڈے کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔ جبکہ ہفتے میں 4 سے 7 انڈے کھانے سے یہ 75 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق کی روشنی میں تو چاہے آپ دل کے مریض ہوں یا کولیسٹرول کے، اب آپ روزانہ بغیر کسی فکر کے انڈے کھا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -