تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

فٹبال ورلڈ کپ کے دوران کتنے شائقین یو اے ای آئیں گے؟

فیفا ورلڈ کپ پہلی بار قطر میں کھیلا جا رہا ہے تاہم اس عالمی مقابلے کو دیکھنے کیلیے شائقین پہلے متحدہ عرب امارات کا رخ کریں گے۔

فٹبال دنیا کا سب سے زیادہ مقبول کھیل ہے جس کا عالمی کپ یعنی فیفا ورلڈ کپ رواں سال پہلی بار قطر میں کھیلا جا رہا ہے تاہم اس کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر سے آنے والے 10 لاکھ سے زائد شائقین کا رخ متحدہ عرب امارات کی جانب ہوگا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی اسپورٹس کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے تقریباً 10 لاکھ شائقین اپنے ٹکٹ بک کرا چکے ہیں۔ کونسل کے مطابق دنیا بھر سے یہ شائقین فٹبال کا عالمی کپ دیکھنے کیلیے پہلے دبئی اور امارات کے دیگر شہروں کا رخ کریں گے اور اس دوران شائقین کی سہولت کے لیے دبئی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کیلیے یومیہ 40 سے زائد براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

دبئی اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے شائقین کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور زیادہ سے زیادہ شائقین کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر یہاں رہنے، کھانے پینے اور یہاں سے قطر آنے جانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں دبئی میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ہوٹل کے کمرے شائقین کی میزبانی کیلیے تیار ہوں گے اور انہیں یہاں باآسانی آمدورفت کیلیے ملٹی پل ویزے دیے جائیں گے۔

کونسل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ شائقین کے چھٹیاں گزارنے کے لیے مختلف آپشن ہوں گے، انہیں امارات کے شہروں میں شاپنگ کے حوالے سے بھی سہولتیں ہوں گی جبکہ گالف کے میدان، تیراکی، سائیکلنگ، واٹرسپورٹس کے مواقع بھی مہیا ہوں گے۔

واضح رہے کی فیفا ورلڈ کپ کا آغاز 20 نومبر سے قطر میں ہوگا اور یہ عالمی مقابلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا، تاہم شائقین کا پسندیدہ مرکز یو اے ای ہوگا۔

Comments

- Advertisement -