تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کیلئے 5 چھٹیاں دی جارہی ہے ہمیں مکمل ‏لاک ڈاؤن سے پہلے مکمل تیاری کرنا ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏کورونا ویکسین پر ڈاکٹر فیصل نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، 20لاکھ لوگوں کو پاکستان میں ‏ویکسین لگ چکی ہے جب کہ دنیا میں ایک ارب لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال پہلےاقدامات نہ کئے ہوتےتو صورتحال بھی بھارت جیسی ہوتی، ہم ‏نےوینٹی لیٹرز بیڈ میں تقریباً 60 ہزار تک کا اضافہ کیا، ہم نےایک سال میں اپنی کیپسٹی کوڈبل کیا، ‏کیپسٹی ڈبل نہ کی ہوتی توآج آکسیجن صورتحال ہاتھ سےنکل گئی ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہیلتھ سیکٹرمیں تقریباً 500 میٹرک ٹن آکسیجن جا رہی ہے اگرآکسیجن کی ‏ضرورت پڑی تو انڈسٹری سے آکسیجن کٹ کرلیں گے، چین اورایران سےآکسیجن ‏درآمدکرنےکیلئےبات چیت چل رہی ہے، ایران میں بھی کافی شہروں کوبلیک ڈکلیئرڈ کر دیا گیا ہے ‏اگر ضرورت پڑی توایران سے بھی آکسیجن مل سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کی بنیاد پر ہو گا، اوورسیز90لاکھ پاکستانی ‏ہیں انہیں ووٹنگ کاحق دیناچاہتےہیں، اس معاملےکوغیرمعینہ مدت پرلٹکایانہیں جاسکتا، الیکٹرانک ‏ووٹنگ پرتمام جماعتوں کی رائےآنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -