تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہوگا؟

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں امسال روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹے کا ہوگا جبکہ دنیا بھر میں سب سے طویل دورانیہ 23 گھنٹے 5 منٹ فن لینڈ میں ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق امسال رمضان المبارک کے ایام میں مغربی ممالک میں الجزائر اور تیونس میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 39 منٹ جبکہ آخری ایام میں 15 گھنٹے 50 منٹ پر محیط پر ہوگا۔

غیراسلامی ممالک میں فن لینڈ میں روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ جبکہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا ہوگا، ارجنٹین میں سب سے کم دورانیہ ہوگا جہاں دن 12 گھنٹے 23 منٹ پر محیط ہوگا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزہ 14 گھنٹے جبکہ آخری دنوں میں 14 گھنٹے 42 منٹ، مکہ میں 13 گھنٹے 51 منٹ اورآخری ایام 14 گھنٹے 7 منٹ پرمحیط ہونگے۔

امارات میں 14 گھنٹے 17 منٹ سے لے کر 15 گھنٹے 19 منٹ جبکہ عمان میں روزہ 14 گھنٹے ایک منٹ اور آخری عشرے میں 14 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا۔

قطر میں رمضان کے آغاز میں دن 14 گھنٹے 6 منٹ اور آخری دنوں میں 14 گھنٹے 50 منٹ جبکہ بحرین میں روزہ 14 گھنٹے 9 منٹ اور آخری ایام 14 گھنٹے 54 منٹ کے ہونگے۔

Comments

- Advertisement -