تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کراچی میں یومیہ اسٹریٹ کرائم کی کتنی وارداتیں ہو رہی ہیں؟ توجہ طلب اعداد وشمار

سی پی ایل سی نے رواں سال کے دوران شہر قائد میں جرائم کی مجموعی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی اسٹریٹ کرائم کی یومیہ 250 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کو سی پی ایل سی کی موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ماہ اگست میں شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ اوسطاً 263 وارداتیں ہوئیں۔ 167 شہریوں کو گاڑیوں جبکہ 5319 شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ 12 گاڑیاں چھینی جب کہ 155 چوری کی گئیں، اسی مدت کے دوران 450 موٹر سائیکلوں کو بزور اسلحہ چھینا گیا اور 4 ہزار 869 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔
اگست کے دوران 2 ہزار 677 شہریوں کا اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیے گئے، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اسی دوران مختلف واقعات میں 44 افراد قتل ہوئے۔

سی پی ایل سی نے یکم جنوری سے 31 اگست 2022 تک کی مجموعی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں 36 ہزار315 موٹر سائیکلیں اور 1500 کاریں چوری یا چھینی گئیں، جرائم پیشہ عناصر نے 19 ہزار 321 موبائل فون بھی چھینے، اغوا برائے تاوان کے 8 اور بھتہ خوری کے 4 واقعات ہوئے جب کہ رواں سال اب تک بینک ڈکیتی کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -