تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سال 2021 میں کتنے صحافی قتل ہوئے؟ آئی ایف جے نے اعداد جاری کردئیے

آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیم (انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس) نے سال 2021 دنیا بھر میں صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران قتل ہونے والے صحافیوں کے اعداد جاری کردئیے۔

صحافیوں کی انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس اور رپورٹر وداؤٹ فرنٹیئرز نے سال 2021 کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق 2021ء میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف ملکوں اور خطوں میں مارے جانے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 46 رہی، جو گزشتہ ادوار کے مقابلے میں کم ترین تعداد ہے۔

عالمی صحافی تنظیم نے کہا ہے کہ صحافیوں کے قتل میں کمی آرہی ہے مگر دنیا بھر میں صحافیوں پر جاری تشدد و ظلم و بربریت کے سامنے مقتول صحافیوں کی تعداد میں کمی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس جاری کردہ اعداد کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ 9 صحافی افغانستان میں قتل ہوئے، اسی طرح 8 صحافی میکسیکو، 4 بھارت اور 3 صحافیوں کو پاکستان میں موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ سال 2021 کے دوران براعظم امریکا میں 10، افریقہ میں 8، یورپ میں 6، مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں 1 صحافی ہلاک قتل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بھی یہ تعداد 1995 کے بعد سے اب تک کسی بھی سال کے دوران مارے گئے صحافیوں کی کم ترین تعداد ہے۔

رواں برس کتنے صحافی قید اور قتل ہوئے؟ عالمی صحافتی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف

خیال رہے کہ دسمبر 2021 میں عالمی صحافتی تنظیم تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے سال 2021 دنیا بھر میں ریکارڈ 293 صحافیوں کو جیل بھیجے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق 2021ء میں سب سے زیادہ 50 صحافیوں کو چین میں قید کیا گیا جب کہ دوسرے نمبر پر میانمار (برما) ہے جہاں ملٹری بغاوت کے دوران 26 صحافی جیل میں قید ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر، ویت نام اور بیلاروس باالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جہاں رواں برس 25، 23 اور 19 صحافی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے جب کہ سعودی عرب، ایران، ترکی، روس، ایتھوپیا اور اریٹیریا میں بھی صحافیوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -