عیدِ قرباں پر خیبرپختونخوا سیر و تفریح کا مرکز بن گیا، ملک بھرسے عید پر 2 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق عید الاضحی کے موقع پرلوگوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے خیبرپختونخوا پہنچی، ملک بھرسےعوام نے سیاحت کے لیے خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کا رخ، ایک اندازے کے مطابق عید پر 2 لاکھ سیاح یہاں آئے۔
مختلف علاقوں بشمول گومل زام، ضلع اورکزئی اور ضلع وزیرستان میں میلوں کا انعقاد کیا گیا،عوام اپنی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے ان سے لطف اندوز ہوئے، ان میلوں میں نہ صرف سیاحوں بلکہ ہزاوں مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔
خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا دورہ کرنے والے لوگوں نے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عوام کی سہولت کے لیے سیکیورٹی فورسزنے رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات بھی کیے تھے.
عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی طرف سے فراہم کردہ حفاظتی انتظامات اور سہولتوں کو سراہا گیا.