پاکستان ریلوے کے پاس قابلِ استعمال اور ناکارہ انجنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
وزرات ریلوے نے انجنوں کی صورتحال سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے پاس 461 ریل گاڑی کے انجن ہیں۔
تحریری جواب کے مطابق 332 انجن فعال جبکہ 129ریل گاڑی کے انجن غیرفعال ہیں، 129خراب انجنوں میں سے 41 انجنوں کی مرمت ہو رہی ہے۔
- Advertisement -
جواب میں بتایا گیا کہ 11 ریلوے کے انجن حادثات کا شکار ہوئے، اسپئیرپارٹس کی خریداری اور تیاری کا کام جاری ہے، ڈیزل سے چلنے والے 8 انجنوں کو ناکارہ قرار دیا گیا۔