پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پاکستان میں کتنے کروڑ لوگ موبائل اور انٹرنیٹ بینک استعمال کر رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 24 کیلئے نظامِ ادائیگی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کر دیا۔ ادائیگی کے ایکو سسٹم میں نمایاں پیش رفت اور ڈجیٹل ادائیگیوں کا منظرنامہ پیش کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانیوں نے ٹرانزیکشنز میں موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کو ترجیح دی، موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی جب کہ الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز کے رجسٹرڈ ای والٹس کی تعداد 2.7 ملین تک پہنچ گئی۔

برانچ لیس بینکاری سروس پروائیڈرز کی جانب سے67 ملین سے زائد ایم والٹس کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ بینکوں،  مائیکروفنانس بینکوں اور ای ایم آئیز کے ذریعے لین دین میں 15فیصد اضافہ ہوا۔

نوے فیصد سے زائد ریٹیل فنڈٹرانسفر، 73فیصد بلوں کی ادائیگی ڈجیٹل چینلز کے ذریعےکی گئی۔ راست کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی107 ملین مفت ٹرانزیکشنز کی گئیں اور 2 ٹریلین روپے سے زائد تھی۔ آر ٹی جی ایس نے1.5 ملین بڑی مالیت کی ادائیگیاں پراسس کیں اور مالیت 273 ٹریلین روپے تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں