پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے حوالے سے اعداد وشمار سامنے آگئے ہیں اور نصف سے زائد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینشن مہم کے حوالے سے اعداد وشمار حاصل کرلیے ہیں جس کے مطابق ملک کی 51 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 51 فیصد ملکی آبادی کی مکمل کورونا ویکسی نیشن ہو چکی ہے اور ویکسی نیشن کےحوالے سےسندھ پہلے جب کہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔
سندھ کی95، پنجاب کی 85 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ بلوچستان کی 58، کے پی کی 62 فیصد، آزاد کشمیر کی66، جی بی کی 50 فیصد اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 89 فیصد اہل آبادی کی کورونا ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 12کروڑ 98 لاکھ 41788 شہریوں کی مکمل یا جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جن میں سے 11 کروڑ72 لاکھ71733شہریوں کو2کورونا ویکسین ڈوزلگ چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ25 لاکھ 70ہزار55افراد کو ایک کورونا ویکسین ڈوز لگی ہے۔
806 پنجاب میں 7 کروڑ ایک لاکھ 72ہزار729شہریوں، سندھ میں 3 کروڑ 32 لاکھ 55 ہزار شہریوں ، خیبرپختونخوامیں ایک کروڑ 74 لاکھ 43ہزار878شہریوں اور بلوچستان میں 49 لاکھ 38ہزار79شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔
اسی طرح وفاقی دارالحومت اسلام آباد میں 14 لاکھ 33ہزار79شہریوں، آزاد کشمیرمیں 19 لاکھ 43ہزار628 اور گلگت بلتستان کے6 لاکھ16 ہزار296 شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل کرائی جاچکی ہے۔