اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم جاری اور اب تک8 لاکھ45ہزار سے زائد ویکسین ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 43 فیصدآبادی کی جزوی اور مکمل ویکسی نیشن کرلی ہے، 6لاکھ40ہزارشہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہری ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنائیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کا واحدحل ایس او پیز پر عملدر آمد ہے شہری ترجیحی بنیادوں پرکوروناویکسین لگوائیں۔
- Advertisement -
دوسری جانب ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16832 ہو گئی ہے 24گھنٹےمیں ملک بھر میں 7 ڈاکٹروں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 10067ڈاکٹرز، 2398نرسز، 4367 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہو چکےہیں جب کہ ملک بھر میں 164ہیلتھ ورکرزکوروناسےجاں بحق ہوچکےہیں۔