اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

کار میں کتنے افراد نے سوار ہوکر عالمی ریکارڈ بنایا؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایک چھوٹی کار میں زیادہ سے زیادہ 5 افراد بیٹھ کر سفر کرسکتے ہیں لیکن 29 افراد بیک وقت منی کوپر میں سوار ہوکر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

اگر کوئی چھوٹی کار میں سفر کرتا ہے تو وہ جانتا ہے کہ اس میں بیک وقت زیادہ سے زیادہ 5 افراد سوار ہوکر آرام دہ سفر کرسکتے ہیں بعض اوقات ایک دو افراد بڑھ بھی جاتے ہیں جو کوئی اچھنبے کی بات نہیں لیکن اگر اسی کار میں 10، 15 یا 20 نہیں بلکہ 29 افراد بیک وقت سوار ہوں تو یہ ضرور چونکانے والی بات ہے۔

یہ افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ ایک منی کوپر میں 29 افراد نے بیک وقت داخل ہوکر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، یہ ریکارڈ 2014 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا لیکن یہ انہونی اور دلچسپ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

گنیز بک کے ریکارڈ کیپر کے آفیشل اکاؤنٹ سے 3 منٹ کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 29 مرد وخواتین رضاکار عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے جوق در جوق داخل ہو رہے ہیں، کار میں گنجاش سے کئی گنا زائد لوگوں کی بھرتی کیلیے نشستوں پر رضاکاروں کو بٹھانے کے بعد ان کی گود میں، سروں پر، کار کی ڈگی میں حتیٰ کہ ڈیش بورڈ بھی انہیں لٹایا جاتا ہے۔

اس دوران کئی رضاکاروں کو کار میں سوار ہونے میں کافی دقت کا سامنا بھی ہوا اور انہیں چھت کے ساتھ بالکل چپک کر لیٹنا پڑا جب کار مکمل 29 افراد سے بھر گئی تو یہ انسانوں سے بالکل ٹھس چکی تھی، کار میں سب کو سوار کرنے کے بعد کار اور ڈگی کے دروازے بند بھی کیے گئے۔

 

اس سنسنی خیز ویڈیو کو دیکھنے والے حیران رہ گئے ہیں اور اب تک 9 ہزار سے زائد دلچسپ تبصرے کیے جاچکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب تفریح اور کھیل ہی ہے اگر حادثاتی طور پر کسی کو سر پر لات نہ لگ جائے، ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سب تماشے کا کوئی مطلب نہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ آخر کوئی کیوں ایسا ریکارڈ بنانا چاہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں