اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ورلڈ کپ میں کتنے فیصد پاکستانی بابر اعظم سے پُر امید ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے ابتدائی تین میچز میں سے دو جیت چکی ہے روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستانیوں کو ٹیم کے قائد سے امیدیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے ابتدائی تین میچز میں سے دو میں نیدر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف فتح حاصل کی ہے جب کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میگا ایونٹ میں ہارنے کا سلسلہ برقرار رکھا۔

گرین شرٹس اب جمعے کو آسٹریلیا سے ٹکرائیں گے۔ میگا ایونٹ میں اتار چڑھاؤ والی کیفیت کے دوران پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور کتنی امیدیں وابستہ ہیں اس حوالے سے اپسوس پاکستان نامی ادارے نے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے۔

گزشتہ دنوں ورلڈ کپ کے حوالے سے کیے گئے سروے کے مطابق میگا ایونٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں 42 فیصد پاکستانیوں کی امیدیں قومی کپتان بابر اعظم سے وابستہ ہیں جب کہ 37 فیصد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سب سے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

اس سروے میں بولنگ کے شعبے میں 47 فیصد پاکستانیوں کو یہ یقین ہے کہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاہین شاہ آفریدی حاصل کریں گے۔

بات کریں فیلڈنگ کی تو اس میدان میں 21 فیصد شاداب خان اور 18 فیصد بابر اعظم کے حامی ہیں جب کہ وکٹوں کے عقب میں شکار کے لیے 65 فیصد پاکستانی محمد رضوان سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں