تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

90 روز میں کتنے لاکھ لوگوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی؟

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ عیدالاضحٰی کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زائد عمرے کے ویزے جاری کیے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے 12 ربیع الاول تک 10 لاکھ 50 ہزار 665 عمرہ ویزے جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے والے زائرین میں سے اب تک 8 لاکھ 38 ہزار 464 عمرہ ادا کرچکے جبکہ تین لاکھ کے قریب سعودی عرب میں موجود ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ویزے جاری کرنے کے مرحلے کو آسان بنایا گیا اور اس حوالے سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ویب سائٹ بھی متعارف کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ، پاکستانی سرفہرست

ویب سائٹ پر عمرہ کمپنیوں، ہوٹل، ٹرانسپورٹ سہولیات سمیت دیگر اہم چیزوں کی معلومات فراہم کی جاتی ہے جبکہ جدید نظام کے تحت الیکٹرانک ویزے کا اجرا بھی کیا جاتا ہے۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے بعد سے اب تک فضائی راستے کے ذریعے 8 لاکھ 6 ہزار 251، زمینی راستے سے 32 ہزار 210، سمندری راستے سے تین زائرین عمرہ ادا کرنے پہنچے۔

Comments

- Advertisement -