The news is by your side.

Advertisement

ن لیگ کے کتنے لوگ استعفیٰ دیں گے؟ فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 12سے 15 لوگ ہیں جو استعفے دیں گے باقی نہیں دیں گے جب کہ پیپلزپارٹی نے توابھی تک استعفوں پرمشاورت ہی نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی ن لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، ن لیگ نےبی بی شہیدکیساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیےکو مریم نواز کےعلاوہ کسی نےنہیں اپنایا ن لیگ دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لےکرچل رہے، جلسوں سےحکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ سےزیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتےہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جمہوری طریقےسےصلاح و مشورے کے ساتھ چلتےہیں۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی10جماعتیں فی الفوراستعفوں کی حامی ہیں۔

ذرائع پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ استعفےتو پیپلز پارٹی بھی دینا چاہتی ہےلیکن فی الفور نہیں اور پیپلزپارٹی استعفوں کیلئےمناسب وقت کے انتظار پر زور دے رہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں