اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کنول آفتاب کو شادی پر کتنی سلامی ملی؟

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنی شادی میں 15 لاکھ روپے سلامی جمع ہونے کا انکشاف کردیا۔

مشہور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے شوہر ذوالقرنین کے ہمراہ ولیمے کے روز بنائی گئی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دلہا دلہن اپنی سلامی سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں کنول آفتاب کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے اپنی سلامی گنی نہیں مگر مجھے اندازہ ہے کہ مجھے 10 سے 15 لاکھ روپے سلامی ملی ہے۔

کنول نے اپنے پیغام میں والد کے دوستوں سے شکوہ بھی کیا کہ انھوں نے ذوالقرنین کو 40، 50 ہزار دیے، اگر وہ مجھے بھی 2 ہزار دے دیتے تو مجھے اچھا لگتا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل صحافی و ٹک ٹاکر کنول آفتاب ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

مشہور ٹک ٹاکر جوڑی نے گزشتہ برس اپریل میں دھوم دھام سے نکاح کی تقریب منعقد کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں