تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

روسی کھلاڑیوں پر کتنے کھیلوں کے دروازے بند ہوچکے؟

روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد دنیا کے 97 سے زائد کھیل کے عالمی ادارے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد اب اسکے اثرات کا دائرہ سیاسی واقتصادی شعبوں سے بڑھ کر کھیل کے میدان تک بھی جا پہنچا ہے۔ اُن اداروں میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، یورپی فوٹبال کی تنظیم یوفا اور اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی او سی بھی اُن اداروں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین آپریشن کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعداد وشمار ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا کے ڈین کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک کھیل سے متعلق 97 عالمی ادارے روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین ویکٹر بلاجیف کا کہنا تھا کہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اولمپک اور پیراولمپک کی عالمی کمیٹیوں کے علاوہ 95 دیگر کھیل تنظیموں نے روسی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان سے محروم کر دیا ہے۔ پہلے اولمپک کی بین الاقوامی کمیٹی آئی او سی نے پابندیاں عائد کی تھیں جس کے بعد یکے بعد دیگرے دیگر عالمی تنظیمیں بھی روسی کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رواں سال 24 فروری کو شروع ہوئی تھی جس کے بعد ایک جانب روس کو یورپی اور مغربی ممالک کی جانب سے مختلف معاشی وسیاسی پابندیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب کھیل کے میدانوں کے دروازے بھی روسی کھلاڑیوں پر بند کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -