تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پاکستان کے نئے کوچ کتنے کامیاب کھلاڑی تھے؟

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے مشہور میتھیو ہیڈن حریف بولرز پر اپنا رعب اور دبدبا بنائے رکھتے تھے ان کی ‏گلکرسٹ کے ساتھ اوپننگ جوڑی کسی بھی ٹیم کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی تھی۔

بائیں ہاتھ کے سابق بیٹسمین کے پاس ٹیسٹ اور ون ڈے کا اچھا خاصہ تجربہ ہے۔ انہوں نے 103 ٹیسٹ اور 161 ‏ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹیسٹ میں ان کی اوسط ‏‏50 سے زائد ہے جس میں حیران کن طور پر ان کی سنچریاں زیادہ اور ففٹیز کم ہیں۔ہیڈن نے 30 ٹیسٹ سنچریاں ‏اور 29 ففٹیز بنائی ہیں۔

میتھیو ہیڈن 2 بار ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ ون ڈے میں ان کے 6 ہزار سے زائد رنز ہیں جس ‏میں 10 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں ہیں۔

کیریئر کے آخر میں انہوں نے کچھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جن کی تعداد 9 ہے اور وہ 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ ‏سے ریٹائر ہوئے۔

نئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی جانب سے نئے کوچز کے لیے غیرملکیوں کی تعیناتی غیرمتوقع فیصلہ ہے ساتھ ہی انہوں‌ نے کہا کہ ہیڈکوچ بھی لارہے ہیں لیکن فی الحال اس کا نام ظاہر نہیں کررہے.

Comments

- Advertisement -