تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کورونا وائرس کے خاتمے میں کتنے سال لگیں گے؟

لندن: کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے موجودہ شرح کے تناسب سے یہ وبا دنیا بھر میں 7 سال تک موجود رہے گی۔

برطانوی اخبار دی میل نے بلوم برگ ویکسی نیشن کیلکولیٹر کی رپورٹ سے متعلق بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 119.8 ملین کورونا ویکسین مہیا کردی گئی ہے جس میں سے روزانہ کی بنیاد پر 4.5 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سست رفتاری سے شروع ہونے والی کورونا ویکسین اب تک امریکا میں 8.7 فیصد پر مشتمل آبادی کو لگائی جاچکی ہے جس میں اب اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ویکسی نیشن کے عمل میں سست روی کے باعث دنیا میں چھٹے نمبر پر آنے کے باوجود امریکا 2022 تک ہیرڈ ایمیونٹی (اجتماعی مدافعت) تک پہنچ جائے گا لیکن ان سب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا جنوبی افریقہ اور برازیل سے ابھرنے والے وائرس کی نئی قسم کے خلاف ویکسین موثر ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 58.5 فیصد افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔

علاوہ ازیں افریقہ کے چھوٹے ملک شیلیکس میں موجود 38.6 آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور بحرین میں کورونا ویکسی نیشن کی شرح امریکا سے زیادہ ہے جہاں 11.8 فیصد لوگوں کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -