تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شاندار فیچرز کے حامل آئی فون 8 کی قیمت کیا ہوگی؟

دبئی: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی اپیل اپنے اسمارٹ فون کا نیا ماڈل ’آئی فون 8‘ متحدہ عرب امارات میں متعارف کروانے جارہی ہے جس کی متوقع قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے موبائل فون کمپنیز نت نئے ڈیزائن اور اعلیٰ فیچرز کی خصوصیات کے حامل فون متعارف کروارہی ہیں تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کرسکیں۔

معروف موبائل کمپنی سام سنگ کی جانب سے نیا اسمارٹ فون سام سنگ نوٹ 8 متعارف کروائے جانے کے بعد ایپل کمپنی بھی 12 ستمبر کو اپنا نیا ماڈل آئی فون 8 لانچ کرنے جارہی ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دبئی میں لانچ ہونے والے آئی فون 8 کی قیمت محض 1 ہزار ڈالر یعنی 3600 درہم مقرر کیے جانے کا امکان ہے تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق اور تردید نہیں ہوسکی۔

فیچرز

آئی فون 8 میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن میں کیمرہ، ویڈیو اسپیڈ اور فیس آئی ڈی شامل ہیں جبکہ اسمارٹ فون میں 3 ڈی ایموجیز بھی شامل کیے گئے ہیں جو اب تک کا سب سے منفرد فیچر ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -