تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خیبرپختونخوا پر کتنا قرض ہے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

صوبائی وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے قرضوں کا حجم 330 ارب روپے ہے۔

اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ بجٹ ہماری پارٹی کا منشور ہے اس لئے پارٹی پرچم بنایا ہے یہ بجٹ عمران خان کےویژن کی عکاسی کرتاہے۔

تیمورسلیم جھگڑا نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے قرضوں کا حجم 330 ارب روپے ہے 100 ارب کے قرضے تھے تو اس وقت مجموعی بجٹ3 سو ارب تھابجٹ میں کچھ بھی بڑھاچڑھاکرپیش نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آمدن اورتخمینہ میں10سے15فیصدفرق ہوتاہےجس کوخسارہ نہیں کہا جا سکتا، بجٹ تقریر کے دوران ڈالر 208 روپےکا تھا آج 212کا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹیڈحکومت ملکی خزانے کےساتھ کر کیا رہی ہے؟ ہمارا بجٹ پورے خیبرپختونخوا کیلئے ہے ہم نے ہمیشہ صوبےکےحق کیلئےاسٹینڈلیا۔

Comments

- Advertisement -