تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمارجاری

اسلام آباد: فوڈ مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ مصنوعات کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر19.54فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ایک ہزار592ارب روپےکی کھانے پینےکی اشیادرآمد کی گئیں۔

ادارہ شماریات نےکھانےپینے کی اشیا کی درآمد کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کھانے پینےکی اشیا کی درآمدات ایک ہزار331ارب70کروڑ روپے تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال دو ہزار بائیس میں چینی کی درآمدات میں54.95 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال چینی کی درآمدات32ارب37کروڑروپےرہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال دو ہزار بائیس میں پام آئل کی درآمدات میں47.42 فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات626ارب49کروڑروپےرہیں۔

اسی طرح مالی سال2022 میں چائےکی درآمدات میں19.55فیصداضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال چائےکی درآمدات110ارب98کروڑ50لاکھ روپےرہیں۔

ادارہ شماریات ایک سال میں138ارب51کروڑروپےکی گندم کی درآمدات کی گئی،جبکہ حالیہ مالی سال دالوں کی درآمدات کاحجم107ارب21کروڑروپےرہا۔

Comments

- Advertisement -