تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دنیا کے سب سے بڑے جھولے ’عین دبئی‘ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟

اماراتی حکومت دنیا کے سب سے بڑے اور اونچے جھولے ’عین دبئی‘ کو یکم اکتوبر سے عوام کے لیے کھول دے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اکیس اکتوبر سے اس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا یہ جھولا 250 میٹر بلند ہے اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔

جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا۔

ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے خوبصورت نظاروں کا مزا لے سکیں گے۔

جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا، ان کیبنز میں سالگرہ، منگنی اور شادیوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔

کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں۔ آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔

جس کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، فی شخص ٹکٹ کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دو بالغ افراد اور دو بچوں کے لیے فیملی پاس پیکج کی قیمت 370 درہم ہے جبکہ مشروبات پر مشتمل کیبن کی ٹکٹ کی قیمتیں 175 درہم سے شروع ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر آپ پرائیوٹ کیبن کی ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ٹکٹ کی قیمت 1800 درہم ادا کرنا ہوگی جو پاکستانی روپے میں تقریباً ساڑھے 81 ہزار روپے بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -