تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کس رشتہ دار کو کتنی عیدی دینی چاہیے؟ اداکار نعماز اعجاز نے ریٹ بتادئیے

کراچی :سینئر اداکار نعمان اعجاز نے رواں سال رشتے داروں میں عیدی کس حساب سے عیدی تقسیم کرنی ہے، ریٹس بتاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں شیئر کی جاتی ہیں جو صارفین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیتی ہیں۔

گزشتہ روز اداکار نے عیدالفطر کے موقع پر رشتہ داروں میں تقسیم کی جانے والی عیدی کے ریٹس کی فہرست اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے پڑھ کر مداح ہسنے پر مجبور ہوگئے۔

نعمان اعجاز نے عیدی ریٹس کی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق ’سالی کو 1000 ، اگر ضد کرے تو 500 اور سالے کو 200 ضد کرے تو صرف 20 روپے عیدی دیں جب کہ بھنجا، بھانجی، بھتیجا اور بھتیجی کو 500،500 روپے کے نوٹوں سے نوازیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ منگیتر کی عیدی پانچ ہزار روپے ہوگی اور بیوی، بیٹی کو پانچ پانچ سو روپےعیدی دی جائے جب کہ بیٹے کو صرف تین سو روپے دئیے جائیں۔

انہوں نے اپنی فہرست میں بتایا کہ ’داماد نیا ہے کہ 2000 روپے عیدی دیں اگر پرانا ہوگیا تو دعائیں دیں جب کہ بہو اگر نئی ہے تو 1000، پرانی ہوجائے تو ناراض ہوکر پیسے بچائیں‘۔

انہوں نے عیدی کے ریٹ کے ساتھ ہی سب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -