جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کارتک آریان کو ’چندو چیمپئن‘ کے لیے کتنا معاوضہ ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ ریلیز ہوگئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بائیوپک میں کام کرنے کے لیے اداکار نے کتنا معاوضہ لیا؟

’چندو چیمپئن‘ میں اداکاری کرنے کے لیے کارتک آریان نے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی ہے تاکہ وہ پیرالمپکس گولڈ میڈلسٹ مری کانت پیٹکر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں حقیقت کا رنگ بھر سکیں۔

کارتک آریان کو اس فلم کے لیے 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا جو ان کے اگلے پروجیکٹ کے لیے ملنے والے معاوضے سے پچاس فیصد کم ہے۔

- Advertisement -

کارتک آریان کی فلم ’چندو چیمپئن‘ بھارت کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلی کانت پیٹکر کی زندگی پر بنائی گئی ہے جنہوں نے جذبے کے ساتھ، غیر متزلزل جوش اور کبھی ہار نہ ماننے والے رویے کی وجہ سے طلائی تمغہ جیتا۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اسپورٹس فلم کو سمت اروڑا اور روہت شکرے نے لکھا ہے جبکہ اس میں بھون اروڑا، راجپال یادیو، وجے راز، اڈونس کپسالس اور پلک لالوانی بھی شامل ہیں۔

کارتک آریان کی فلم چندو چیمپئن آج سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں