The news is by your side.

Advertisement

کراچی پیکیج میں کس منصوبے کیلیے کتنی رقم؟ وفاقی وزیر نے بتا دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے لیے اعلان کردہ 11سو ارب کے پیکیج کی رقم کن منصوبوں پر خرچ ہو گی اور کس منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی اس متعلق وفاقی وزیر اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے بتایا کہ وزیر اعظم نےکراچی تبدیلی پروگرام میں بڑےمنصوبےکا وعدہ کیا ہے،کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کےلیے46 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسد عمر کے مطابق کراچی سرکلر ریلوےکےلیے 300 ارب روپے رکھےہیں جب کہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 5 ارب روپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبے کے لیے 131 ارب روپے ہیں، دو دریا اور نالوں کی بحالی کےلیے 254 ارب روپے شامل ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی کل لاگت کاتخمینہ 736 ارب روپے ہے، صوبائی حکومت نےکےسی آر منصوبے کی ذمہ داری لینےکی خواہش کااظہار کیا مگر آئینی طور پر ریلوے وفاق کی ذمہ داری ہےاس لیےکے سی آر منصوبے کا تخمینہ 300 ارب روپےہے اور ذمہ داری وفاق پرہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقصدسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں،کراچی والوں کوسہولیات فراہم کرناہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں