تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...
Array

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد وشمار جاری

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل پر اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیفنس فیز 2 میں دو اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

کرچی کے علاقے قائدآباد میں 6، کیماڑی میں 1.5، یونیورسٹی روڈ پر اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ(جزوی طور پر بادل پھٹا) ہوا جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئیں اور حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی: اچانک بادل پھٹ پڑا، شدید بارشیں، حد نگاہ صفر ہوگئی

صدر میں مائیکرو کلاؤڈ برسٹ کے بعد بارش نے ‘ہیوی شاور’ کی شکل اختیار کرلی تھی۔ شاور کے دوران حد نگاہ کچھ دیر کے لیے صفر ہوئی تاہم اب بادل آہستہ آہستہ صاف ہورہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ملیر، لانڈھی، کورنگی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفینس میں بادل جم کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے اٹھائیس ستمبر سے دو اکتوبر تک کراچی میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -